کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20

متّی 28

 28

 یسُوعؔ جی اُٹھا:

  1 اِتوار کو صُبح سویرے سورج کے نکلنے سے پہلے مریمؔ مگدلینی اور دُوسری مریمؔ قبردیکھنے آئیں۔  2 اچانک ایک زوردار زلزلے کے ساتھ خُداوند کا فرشتہ آسمان پر سے اُترا اور قبر کے بھاری پتھر کو ایک طرف ہٹا دیا اور اُس پر بیٹھ گیا۔  3 اُس کا چہرہ بجلی کی طرح چمکداراور اُس کے کپڑے برف کی طرح سفیدتھے۔  4 پہرے دار اُسے دیکھ کر ڈر کے مارے کانپنے لگے اور بے ہوش ہو کر گر پڑے۔  5 فرشتے نے عورتوں سے کہا ڈرومت! کیونکہ میں جانتا ہوں کہ تُم یسُوعؔ کو ڈھونڈتی ہو جومصلُو ب ہوا تھا۔  6 وہ یہاں نہیںہے کیونکہ جیسا اُس نے کہا تھا وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے۔ دیکھو وہ جگہ جہاں خُداوند کا جسم پڑا تھا۔  7 اَب جلد جاکر اُس کے شاگردوں کو اِس بات کی خبر دوکہ وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور تُم سے پہلے گلیلؔ پہنچ رہا ہے۔ تُم اُسے وہاں دیکھوگے۔ یاد رکھو میں نے تُمہیں یہ پیغام دے دیا۔  8 عورتیں فوراًوہاں سے بھاگیںتاکہ شاگردوں کو خبر دیں۔ وہ خُوف زدہ تھیں مگربڑی خُوشںبھی تھیں۔

  9 جیسے ہی وہ نکلیں یسُوعؔ اُن سے ملااورکہا،  سلام! اُنہوں نے بھاگ کر اُس کے پاؤںپکڑے اور سجدہ کیا۔  10 یسُوعؔ نے اُن سے کہا،  ”ڈرو مت! جا کر میرے بھائیوں کو بتاؤ کہ گلیلؔ کو جائیں وہ مُجھے وہاں دیکھیں گے۔“

 پہرہ داروں کا بیان:

  11 وہ عورتیں ابھی راستے میں ہی تھیں کہ قبر پر پہرہ دینے والے سپاہوں نے شہر میں جا کر سردار کاہنوں کو سب کچھ جو قبر پر ہوا تھا بتا دیا۔  12 سردار کاہنوں نے بزرگوں کو بُلا کر مشورہ کیا اور سپاہیوں کو بڑی رقم دی۔  13 اور اُن سے کہا، تُم یہ بتانا کہ ہم جب رات کو سو رہے تھے اُس کے شاگرد آئے اور اُسے چُرا کر لے گئے۔  14 اور اگر یہ خبر گورنر تک پہنچی تو ہم اُسے سمجھا کر تُمہیں بچا لیں گے۔

  15 پہرے داروں نے رشوت کے پیسے لے کر وہی کچھ لوگوں کو بتایا جو اُن کو بتانے کے لیے کہا گیا تھا۔ لہٰذا آج تک یہودیوں میں یہی بات مشہور ہے۔

 یسُوع ؔ کا شاگردوں کو بڑا حُکم:

  16 تب گیارہ شاگردگلیلؔ میں اُس پہاڑ پر گئے جہاں یسُوع ؔ نے اُنہیں جمع ہونے کے لیے کہا تھا۔  17 جب اُنہوں نے یسُوعؔ کو دیکھا تو جُھک کر سجدہ کیالیکن کچھ کو ابھی بھی شک تھا۔  18 تب یسُوعؔ نے اُن سے کہا،  ”آسمان اور زمین کا کُل اختیار مُجھے دیا گیا ہے۔   19  ”پس جاؤ اور ساری قوموں کو شاگرد بناؤ اور اُنہیں باپ اوربیٹے اور رُوح القُدس کے نام سے بپتسمہ دو۔   20  ”اور اُنہیں یہ تعلیم دو کہ اُن سب حکموں پر عمل کریں جو میں نے تُمہیں بتائی ہیں اور ایمان رکھو کہ میں دُنیا کے آخر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہوں۔“