کتاب باب آیت
1 2 3
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12

2 تھِسلُنیکیوں 1

 1

  1 پولُسؔ، سِلاسؔ اورتِیمُتھیسؔ کی طرف سے تھِسلنیکیوں کی کلیسیاکے نام جو ہمارے باپ خُدا اور خُداوند یسوُعؔ میں ہے۔  2 خُدا باپ اور خُداوند یسوُع ؔمسیِح کا فضل اور اطمینان تُمہیں ملتا رہے۔

 آمدِثانی پر مسیِح کی عدالت:

  3 عزیز بھائیواور بہنو! خُدا کے حضورہم تُمہارے لیے شُکر گُزاری کرنے سے باز نہیں رہتے اور یہ اِس لیے ہے کہ تُم اپنے ایمان میں ترقی کرتے اور آپس کی محبت میں بڑھتے جاتے ہو۔  4 ہم بڑے فخر سے خُدا کی باقی کلیسیاؤں میں تُمہارا ذکرکرتے ہیں کہ کِس طرح تُم دُکھ اور مصیبت اُٹھا کر اپنے صبر اور اطمینان کا مظاہرہ کرتے ہو۔  5 خُدا تُمہاری اِن مصیبتوں سے اپنی راست عدالت کو یوں ظاہر کرے گا کہ تُم خُدا کی بادشاہی کے لائق ٹھہروگے اور اِسی کے لیے تُم دُکھ اُٹھاتے ہو۔  6 اپنے انصاف کے مطابق وہ اُنہیں جو تُمہیں دُکھ دیتے ہیں سزادے گا۔  7 اور تُمہیں ہمارے ساتھ آرام دے گااور یہ اُس وقت ہو گاجب خُداوند یسُوعؔ آسمان پر سے طاقت ور فرشتوں کے ساتھ ظاہر ہو گا۔  8 بھڑکتی آگ سے وہ اُن لوگوں کی عدالت کرے گا جو خُدا کو نہیں جانتے اور اُن لوگوں کی بھی جوخُداوند یسوُع ؔمسیح کی خُوشخبری کو نہیں مانتے۔  9 وہ ابدی ہلاکت کی سزا پائیں گے اور خُداوند کی حضوری اور جلالی قدرت سے جُدا کر دئیے جائیں گے۔  10 اُس دن وہ اپنے مُقدس لوگوں میں جلال پائے گا اور وہ جو اُس پرایمان لائے ہیں اُن کو حیرت زدہ کر ے گا اُن میں تُم بھی شامل ہو گے کیونکہ تُم اُس خُوشخبری پر ایمان لائے جو ہم نے تُمہیں سُنائی۔

  11 اِس لئے ہم ہمیشہ سے تُمہارے لیے دُعا کرتے ہیںکہ وہ تُم کو اپنی قدرت سے اُس نیکی کوپورا کرنے کی طاقت دے جو تُمہارے ایمان سے پیدا ہوتی ہے اور جس کے لیے اُس نے تُمہیں بُلایا ہے۔  12 تب تُمہاری زندگی سے خُداوند یسوُعؔ مسیِح کا نام عزت پائے گا اور تُم بھی اُس کے ساتھ عزت پاؤ گے یہ سب کُچھ خُدا اور خُداوند یسوُع ؔ مسیِح کے فضل کے ساتھ ہو گا۔