کتاب باب آیت
1 2 3 4 5 6
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20

1 تیمِتھُیس 1

 1

  1 پولُسؔ کی طرف سے جو ہمارے نجات دینے والے خُدا اور خُداوند یسُوع ؔمسیح کے حکم سے جو ہماری اُمید ہے یسوُع ؔمسیِح کا رسُول ہونے کے لیے مقرر ہوا ہے۔  2 تیمُتھُس ؔکے نام جو ایمان کے لحاظ سے میراسچافرزند ہے۔ خُدا باپ اور خُداوند یسُوع مسیح کا فضل اور رحم اورسلامتی تُجھے حاصل رہے۔

 جھُوٹی تعلیم سے خبردار:

  3 مقدونیہ ؔجاتے وقت میںنے تُمہیں نصیحت کی تھی کہ افسسؔ میںرہ کر اُن لوگوںکو روک جو سچائی سے ہٹ کر تعلیم دیتے ہیں۔

  4 اُن فرضی اور جھُوٹی کہانیوں اور نہ ختم ہونے والے نسب ناموں پر دھیان نہ دیں۔ یہ بے مقصد بحث کا باعث بنتے ہیں نہ کہ خُدا کے کام میںمدد دینے کا جو ایمان پر مبنی ہے۔  5 میری اِن نصیحتوںکا مقصدایمان داروں کے دلوں کو ایسی محبت سے بھرنا ہے جو پاک دلی، نیک نیتی اورحقیقی ایمان سے پیدا ہوتی ہے۔

  6 کچھ لو گ یہ سب باتیں بھول کر بے مقصد بحث میں وقت ضائع کرتے ہیں۔

  7 وہ شریعت کے اُستاد تو بننا چاہتے ہیں مگر نہیں جانتے کہ کیا کہتے ہیں تو بھی اُن باتوں کو جاننے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

  8 ہم جانتے ہیں کہ شریعت اچھی ہے بشرطیکہ اُسے صحیح طور پر لاگو کیا جائے۔  9 شریعت راستبازوں کے لیے نہیں بلکہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو بے شرع، سرکش، بے دین اور گنہگار، پاک چیزوں کی حقارت کرنے والے، ماں باپ کے قاتل اور خُونی ہیں۔  10 اور حرامکاروں، لونڈے بازوں، غلاموں کی تجارت کرنے والے، جُھوٹے، وعدوں کو پُورا نہ کرنے والے اور صحیح تعلیم کی مخالفت کرنے والوں کے لیے ہے۔  11 یہ تعلیم خُدا کی اُس جلالی خُوشخبری کے مطابق ہے جو مُجھے سونپی گئی۔

  12 میں اپنے خُداوند یسُوعؔ مسیِح کا شُکرگُزارہوںجو مُجھے اِس کام کو کرنے کی طاقت بخشتا ہے۔ اُس نے مُجھے دیانت دار سمجھ کر اِس خدمت کے لیے مقرر کیا ہے۔  13 اگرچہ میںپہلے اپنی جہالت کے دنوں میں مسیِح کے خلاف کفر بکنے والا کلیسیا کواذیت پہنچانے والا تھا۔ تو بھی مُجھ پر رحم ہواکیونکہ میں نے یہ سب کچھ اپنی نادانی اور بے ایمانی کی حالت میں کیا۔  14 ہما رے خُداوند کا فضل کثرت سے مُجھ پرہوا جس کی بدولت میں اُس ایمان اور محبت سے جو مسیح یسُوعؔ میں ہے بھر گیا۔

  15 یہ بات سچ ہے اورہر ایک کو اِس پر بھروسا کرنا چاہیے کہ خُداوند یسُوعؔ مسیح گنہگا روں کو بچانے اِس دُنیا میں آیا جن میں سب سے بڑا میں ہوں۔  16 خُدانے مُجھ بڑے گنہگار پر ر حم دکھاکرمُجھے دُوسرے گنہگاروں کے لیے نمونہ بنایا تاکہ وہ بھی یسُوعؔ مسیح پر ایمان کے وسیلے ہمیشہ کی زندگی حاصل کر یں۔  17 ساراجلال اور عزت اُس ابدی اور واحد خُدا کو ملے جو نادیدہ اور غیرفانی ہے اور اُس کی تمجید ابدُالآبادہوتی رہے۔ آمین!

  18 اے میرے فرزند تُیمُتھیس! ؔ میں اُن نبوتوںاورکلام کے مطابق جو تیری بابت کیا گیا تُمہیں نصیحت کرتاہوں کہ ایمان کی اچھی کُشتی لڑ۔  19 نیک نیتی سے ایمان میں قائم رہ کیونکہ بعض لوگ اِسے چھوڑ کر اپنے ایمان کا جہاز غرق کر چُکے ہیں۔  20 ہُمنایسؔ اور سکندرؔ کا یہ ہی حال ہے میں نے اُنہیں شیطان کے حوالے کر دیا ہے تاکہ وہ سیکھیں کہ خُدا کے خلاف بات نہ کریں۔