کتاب باب آیت

متّی 1

 1

 یسُوعؔ مسیح کا نسب نامہ:

  1 یسُوعؔ مسیح کا نسب نامہ جو داؤدؔ اور ابرہام ؔ کی نسل سے ہے۔

  2 ابرہام ؔسے اِضحاقؔ پیدا ہوا، اِضحاق ؔسے یعقوبؔپیدا ہوا اور یعقوبؔ سے یہوُداہؔ اور اُس کے بھائی پیدا ہوئے۔  3 یہوُداہؔ سے فارصؔ اور زارحؔ پیدا ہوئے۔ اُن کی ماں کا نام تمرؔ تھا۔ فارصؔ سے حَصرونؔ پیدا ہوا اورحَصرون ؔ سے رامؔ پیدا ہوا۔  4 رامؔ سے عمّینداب ؔ پیدا ہوا اور عمّیندابؔ سے نحسُونؔ پیدا ہوااور نحسُونؔ سے سَلمونؔ پیدا ہوا۔  5 سَلمونؔ سے بوُعزؔ پیدا ہوا اُس کی ماں کا نام راحبؔ تھااور بوُعزؔ سے عُوبیدؔ پیدا ہوا اُس کی ماں کا نام رُوتؔ تھااور عُوبیدؔ سے یسّی ؔپیدا ہوا۔  6 یسّی ؔسے داؤد ؔبادشاہ پیدا ہوا۔ اور داؤدؔ سے سُلیمان ؔ پیدا ہوا جس کی ماں پہلے اُوریاہؔ کی بیوی تھی۔

  7 سُلیمان ؔ سے رَحبَعامؔپیدا ہوا اوررَحبَعامؔؔ سے ابیّاہ ؔ پیدا ہوااور ابیّاہؔ سے آسا ؔ پیدا ہوا۔  8 آساؔ سے یہُوسفطؔ پیدا ہوا اور یہُوسفط ؔ سے یُورام ؔپیدا ہوا اوریُورا مؔ سے عُزّ یا ہؔ پیدا ہوا۔  9 عُزّیاہؔ سے یُوتامؔ پیدا ہوا اور یُوتامؔ سے آخزؔ پیدا ہوا اور آخزؔسے حزقیاہ ؔپیدا ہوا۔  10 حزقیاہ ؔ سے منسّی ؔ ؔ پیدا ہوااور منسّی ؔسے آمُون ؔپیدا ہوااور آموُن ؔسے یُوسیاہؔ پیدا ہوا۔

  11 یُوسیاہؔ سے یکُونیاہ ؔاور اُس کے بھائی اُس وقت پیدا ہو ئے جب یہودیوں کو اسیرکر کے بابل ؔلے جایا گیا۔  12 بابل ؔ میں اسیری کے بعد یکُونیاہ ؔسے سیالتی ایلؔ پیدا ہوااور سیالتی ایلؔ سے زَرُبّابلؔ پیدا ہوا۔  13 زَرُبّا بلؔ سے اِبیہُودؔ پیدا ہوا اور ابیہُودؔ سے اِلیاقِیم ؔ پیدا ہوااور اِلیاقِیم ؔ سے عازُورؔپیدا ہوا۔  14 عازُور ؔ سے صَدوُق ؔپیدا ہوا اورصَدوُقؔ سے اَخیم ؔپیدا ہوااور اَخیم ؔ سے الیہُودؔ پیدا ہوا۔  15 الیہُودؔ سے الیعزرؔ پیدا ہوا اور الیعزرؔسے متّانؔ پیدا ہوااورمتّانؔ سے یعقوبؔ پیدا ہوا۔  16 یعقوبؔ سے یُوسفؔ پیدا ہوا۔ جو مریمؔ کا شوہر تھا۔ مریمؔ سے یسُو عؔ پیدا ہوا جو مسیِح کہلاتا ہے۔

  17 یوں ابرہام ؔ سے داؤدؔ تک چودہ پُشتیں ہوئیں۔ داؤدؔسے بابلؔ کی اسیری تک چودہ پُشتیں۔ بابل ؔ کی اسیری سے مسیِح تک چودہ پُشتیںہوئیں۔

 یسُوع ؔمسیِح کی پیدایش:

  18 یسُوعؔ مسیِح کی پیدایش یوں ہوئی کہ جب اُس کی ماں مریمؔ کی منگنی یُوسفؔ کے ساتھ ہوگئی تواُن کی شادی ہونے پہلے مریمؔ پاک رُوح کی قدرت سے حاملہ ہوگئی۔  19 یُوسف ؔجس سے اُس کی منگنی ہوئی تھی، ایک نیک آدمی تھااور مریمؔ کو بدنام کرنا نہیں چاہتا تھا، اُسے چُپکے سے چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا۔  20 ابھی وہ اِن باتوں کوسوچ ہی رہا تھا کہ خُداوند کے فرشتے نے اُسے خواب میں دکھائی دے کر کہا: ”اَے یُوسفؔ ابنِ داؤدؔ! اپنی بیوی مریمؔ کو اپنے گھر لے آنے سے نہ ڈرکیونکہ جو بچہ اُس کے پیٹ میں ہے وہ پاک رُوح کی قدرت سے ہے۔

  21 اُس کاایک بیٹا پیدا ہو گا اور تُواُس کا نام یسُوعؔ رکھنا کیونکہ وہی اپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نجات دے گا۔“  22 یہ سب اِس لیے ہوا کہ جو خُدا نے نبی کے ذریعے فرمایا تھا وہ پُوراہو کہ:

  23 ”دیکھو! ایک کنواری حاملہ ہو گی اور اُس کے بیٹا ہو گا۔
 اُس کا نام عمانوؔایل رکھا جائے گا۔“ (یسعیاہ ۷: ۱۴ؔ)

 جس کاترجمہ ہے، ”خُدا ہمارے ساتھ۔“  24 جب یُوسفؔ جاگ اُٹھا توجیسا خُداوند کے فرشتے نے اُسے حکم دیاتھاوہ مریمؔ کو اپنے گھر لے آیا۔  25 لیکن جب تک اُس کے پہلوٹھا بیٹا پیدا نہ ہو گیا اُنہوں نے اَزدواجی تعلق شروع نہ کیااور اُس کا نام یسُوعؔرکھا۔